اسلام آباد(آن لائن)پی آئی آے نے اپنے مسافر طیاروں پر قومی پرچم کو ختم کرکے مارخور کی تصاویر پر پینٹ کرنے کیلئے لاکھوں روپے مالیت کا ٹینڈر دے دیا۔ میٖٖڈیا رپورٹ کے مطابق کسی بھی تیسرے فریق کو خدمات کے لئے باقاعدہ اشتہار جاری کرنے کا طریقہ کار ہوتا ہے جسکے تحت ملازمت کا اشتہار دینے کے بعد خدمات کے حصول کیلئے بہت سے کم بولی کا ٹینڈر بھی دیاجاتا ہے تاہم رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ پی آئی اے
نے اس ملازمت کیلئے کنٹریکٹر کے لئے کوئی ٹینڈر نہیں اور یہ ملازمت ان بارباروینڈرز کو دی گئی جو عام اشتہار کیلئے پہلے ہی اہل کردیئے گئے تھے رپورٹ کے مطابق طیاروں پر کشیدہ کاری کیلئے مخصوص پری کو الیفکشن پر عمل نہیں کیا گیا اور کسی بھی پرچیز کمیٹی سے اس کی منطوری نہیں لی گئی تاہم پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجورنے واضح کیا ہے کہ اس سارے عمل میں پیپرا قوانین کو مدنظر رکھاگیا ہے اس میں کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔