جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پشاور میں پیشہ ورگداگروں پر پابندی عائد، مختلف علاقوں سے 106 گداگر فلاحی مراکز منتقل ،رہا کس شرط پر کیاجاتاہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور میں پیشہ ورگداگروں پر پابندی عائد، مختلف علاقوں سے 106 گداگر فلاحی مراکز منتقل ،رہا کس شرط پر کیاجاتاہے؟ حیرت انگیزانکشافات پشاور(آن لائن)ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے 106پیشہ ور گداگروں کو فلاحی مراکز منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ نے

پیشہ ور گداگروں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ اور اس کے لیےاسسٹنٹ کمشنر یوٹی فرقان اشرف کی نگرانی میں سکواڈ تشکیل دیا ہوا ہے۔ جس میں چائلڈ پرٹیکشن آفیسر وقار احمد سمیت میل و فی میل پولیس اور سوشل ویلفےئر کے اہلکار شامل ہیں۔ سکواڈ نے رمضان کے سات دنوں میں کاروائی کر تے ہوئے پشاور کے مختلف علاقوں سے پیشہ ور گداگروں کو فلاحی مراکز منتقل کیا۔ ان فلاحی مراکز میں ان گداگروں کی خصوصی تربیت کی جا رہی ہے جس میں ان کو گداگری کی لعنت کے بارے میں آگاہ کیا جا تا ہے اور بعد میں بچوں کو ان کے والدین اور علاقے کے مشران کی ضمانت پر اس شرط پر رہا کیا جا تا ہے کہ وہ بعد میں اپنے بچوں سے بھیک نہیں منگوائیں گے۔ جبکہ بالغان کو بھی ان کے رشتہ داروں اور علاقہ مشران کی ضمانت پر رہا کیا جا تا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا انسداد گداگری سکواڈ روزانہ کی بنیاد پر پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر رہا ہے اور اس مہم کا مقصد پشاور کو پیشہ ور گداگروں سے پاک کر نا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پشاور میں پیشہ ورانہ گداگری میں کافی حد تک کمی آجا ئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…