لاہور (آن لائن) مقامی عدالت نے پراسرار انداز میں ملنے والی اٹلی نژاد اکیس سالہ لڑکی فرح کو اسلام آباد میں واقع اٹلی کے سفارتخانے کے حوالے کر دیا ہے بتایاگیا ہے کہ اٹلی نژاد لڑکی فرح اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان میں چھٹیاں منانے کیلئے آئی تھی اسی دوران فرح کے والدین نے فرح کی شادی کی کوشش کی تو وہ گھر سے نکل گئی فرح نے اٹلی میں اپنے ایک دوست سے رابطہ کر کے اسے ساری صورتحال سے آگاہ کیا
جبکہ فرح کے دوست نے فوری طور پر پاکستان میں مقیم اٹلی کے سفارتخانے سے رابطہ کیا اور پاکستان میں اٹلی سفارتخانے نے کردار ادا کرتے ہوئے فرح کو عدالت کے حکم پر اپنی تحویل میں لے لیا فرح کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ وہ تھانہ نولکھا کی حدود میں تنہا پائی گئی تھی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر عدالت میں پیش کیا عدالت میں فرح کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان نہیں رہنا چاہتی اسے واپس اٹلی بھجوا دیا جائے۔(ریاض)