اوکاڑہ (آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے متوقع امید وار حلقہ این اے 142چوہدری ریاض جج کی نیب میں طلبی سے اُسکی پوزیشن کمزور ہو گئی ریاض جج ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی اور پی پی پی کے امیدواروں کے مقابلے میں بھا ری اکثیریت سے کا میا ب ہوا تھا اور بعد میں مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت کرلی تھی اُنکو کروڑوں روپے کے فنڈ ملے فنڈ کی غیر منصفانہ تقسیم
اور فنڈ میں خورد برد کے الزام میں نیب نے انکو طلب کر لیا ہے اوکاڑہ کی سیاست میں نعمت فیملی نے بھر پور انداز میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے این اے 141سے چوہدری خلیل الرحمان ،این اے 142سے چوہدری ریاض الحق جج ،اور ایم پی اے شہر اوکاڑہ سے فیاض ظفر چو ہدری نے مسلم لیگ (ن) سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اورانہوں نے دعوۂ کیا کہ ہم دونوں بھا ئی الیکشن جیت کر عوام کی مذید خدمت کریں گے۔