جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

لاہور کے کس حلقے کیلئے خصوصی طور پر وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو دوارب روپے بھجوا دئیے، یہ پیسہ ریوڑیوں کی طرح کن چمچوں کو نوازنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، تہلکہ خیز انکشافات نے ہلچل مچا دی

datetime 23  مئی‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ دو ارب روپے کی اسپیشل گرانٹ وفاقی حکومت سے گورنر پنجاب کے ذریعے این اے ایک سو بیس میں ترقیاتی کاموں کے لیے بھجوائے گئے ہیں جو کہ جنرل الیکشن سے پہلے پری پول دھاندلی ہے ، پاکستان میں کچھ حلقوں میں اربوں روپے لگے ہیں، ہم حکومت سے سوال پوچھتے ہیں کیا ۔

صرف حلقہ این اے120 جوکے اب این ا ے 125بن چکا ہے کے لیے فنڈزدئیے ہیں یا قومی اسمبلی کے دیگر 274حلقوں کو بھی جاری کیے ہیں،؟لٹن روڑ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہاکہ ٹیپا کے مطابق رواں سال جنوری میں بھی دو ارب چالیس کروڑ روپے مزید خرچ کیے گئے ہیں،ٹیپا کے پاس اس مخصوص حلقے میں اخراجات کا کوئی جواز نہیں ہے،این اے 120کی بنی بنائی ایک ایک سڑک کو اکھاڑ کر دوبارہ بنایا جا رہا ہے،بتایا جائے ایک مخصوص حلقے کے لیے کیوں رقوم جاری کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیپا سمیت دیگر سرکاری اداروں سے فنڈز کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا ، پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد اس معاملے کو عدالت اور الیکشن کمیشن میں بھی لے کر چل رہی ہیں، لاہور ہائی کورٹ کے بار بار طلب کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیاجارہا ،یکم جون کو توہین عدالت کی کاروائی کی جائے گی ،عوام کا پیسہ ریوڑیاں کی طرح اپنے چمچوں کو نوازنے کے لیے استعمال کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ حلقے میں پانی ، گیس کی بندش ہے عوام پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جو کہ ان کے ساتھ سر اسر ظلم اور نا انصافی ہے ، شہباز شریف لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے دار حلقہ این اے 120 کی عوام کے ساتھ ناروا سلوک کر رہے ہیں ، حلقے کی عوام پانی ، تعلیم ،صحت سمیت دیگر سہولتوں سے محروم ہے حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ،پورے حلقہ کا برا حال ہے کسی کی بھی کہی شنوائی نہیں ہو رہی ، بلکہ عوام کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں جو کہ خادم اعٰلی کی منہ پر طمانچہ ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…