لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں احسن اقبال کو 30 مئی کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں دوبارہ طلب کرلیا۔ جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا احسن اقبال عدالت آئے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ احسن اقبال سعودی عرب میں ہیں اور آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔ عدالت نے تیس مئی کو جواب سمیت احسن اقبال کو ذاتی حیثیت میں دوبارہ طلب کرلیا۔