پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

اہم سیاسی رہنما نے ٹی وی پروگرام کے دوران عمران خان کو ٹیریان وائٹ اور سیتا وائٹ کی تصویر دکھا دی اور کہا اس بچی کی شکل بھی آپ سے ملتی ہے، ’’کپتان‘‘ کا فوراً ہی ایسا جواب کہ قہقہے لگ گئے

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے ٹیرین وائٹ کے متعلق ایسا جواب دیا کہ سب کے قہقہے لگ گئے، اس ویڈیو میں عمران خان ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری سے

ایک ٹی وی شو کے دوران ہونے والی جھڑپ کے بارے میں بتایا کہ بابر غوری نے مجھے ٹی وی پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ عمران خان نے کہا کہ میں الطاف حسین پر بات کر رہا تھا تو کہنے لگا کہ آپ کہاں اور الطاف حسین کہاں تو میں نے کہا کہ تم ٹھیک کہہ رہے ہو، میں نے تو آج تک کوئی قتل نہیں کیا لیکن اس نے 234 قتل کیے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے اپنی بات سمجھانے کے لیے مثال دی کہ میں پانچ سال اسمبلی میں بیٹھا ہوں اور میں نے دیکھا کہ اگر اپوزیشن میں سے کسی نے گورنمنٹ کے ایم این اے پر چوری کا الزام لگایا تو وہ کبھی بھی اس کی تردید نہیں کرے گا بلکہ الٹا الزام لگانے والے کو ہی کہے گا کہ تم نے بھی اتنی چوری کی ہے اور تھوڑی دیر میں سب چپ ہو جاتے تھے۔ عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بابرغوری کو سمجھ نہ آئے کہ کیا کہنا ہے تو اس موقع پر انہوں نے سیتا وائٹ اور ٹیرین وائٹ کا ذکر شروع کر دیا اور کہا کہ آپ پر تو یہ کیس ہے اور ساتھ ہی ٹیرین وائٹ کی تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ اس کی شکل بھی آپ سے ملتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اب وہ ٹی وی پر بیٹھا تھا میں اس کا کیا جواب دیتا، میں نے کہا کہ بابر غوری اگر میں افریقہ چلا جاؤں تو سو بچے تمہاری شکل کے دکھا دوں۔ عمران خان ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری سے ایک ٹی وی شو کے دوران ہونے والی جھڑپ کے بارے میں بتایا کہ بابر غوری نے مجھے ٹی وی پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…