لاہور(این این آئی)شہبازشریف کی جانب سے وقت نہ دیئے جانے پر ناراض (ن )لیگی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے استعفیٰ دینے کے بعد حیرت انگیز اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گزشتہ روز پیش کیا گیا استعفیٰ واپس لے لیا۔کنول نعمان نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے ان کے خدشات دور کردیے ہیں، وہ کل بھی پارٹی کی وفادار تھیں اور آج بھی ہیں۔گزشتہ روز اپنے استعفے میں
کنول نعمان نے پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 10 سال تک پارٹی کے ساتھ کھڑی رہی اور حق نمک ادا کیا۔استعفے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آپ کی وجہ سے پارٹی میں شمولیت اختیار کی مگر آپ کی جانب سے وقت نہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے کچھ تحفظات تھے جنھیں مسلسل نظر انداز کیا گیا، بوجھل دل کے ساتھ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔