منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

میں نے پارٹی پر خرچ کیا، یہ بڑا کام میں نے کیا اور اس کا کریڈٹ آپ لے رہے ہیں؟ اجلاس کے دوران جہانگیر ترین نے شاہ محمود کو کیا کچھ کہہ ڈالا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین ایک بارپھرآمنے سامنے آگئے، ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت الفاظ کاتبادلہ ہوا،،دونوں رہنماؤں کے درمیان چپقلش کی وجہ رائے حسن نواز بنے،اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے رائے حسن نوازکی نااہلی کا ذکرکیا،

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے رائے حسن نوازکوکوئی ذمہ داری نہ دینے کا کہا ہے،نااہلی کے باعث رائے حسن کے اقدامات کالعدم ہوجائیں گے،جہانگیر ترین نے شاہ محمود سے کہا کہ کیا آپ کا اشارہ میری طرف ہے،مجھ پراعتراض ہے تومیں گھر چلا جاتا ہوں لیکن میں پارٹی کے لیے کام کرتا رہوں گا،عمران خان نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں میں اختلافات ختم کرائے،ایک اور نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین آگ بگولہ ہو گئے اور کہنے لگے کہ شاہ محمود قریشی کوصوبہ سندھ دیاگیا،انہوں نے2سال میں پارٹی کوڈبودیاجبکہ جنوبی پنجاب پرمیں نے کام کیااور میں نے پارٹی پرخرچ کیا ہے،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے لو گوں کومیں لیکرآیا۔ جہانگیر ترین نے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو لانے کا کریڈٹ آپ لے رہے ہیں، آپ توکسی پارٹی رکن کو منہ نہیں لگاتے،آپ کا جو رویہ ہے اس سے عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے، آپ کے رویے سے پارٹی بھی الیکشن ہار جائے گی۔ ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے کے بعد جہانگیر ترین وہاں سے اٹھ کر چلے گئے۔  اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت الفاظ کاتبادلہ ہوا،،دونوں رہنماؤں کے درمیان چپقلش کی وجہ رائے حسن نواز بنے،اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے رائے حسن نوازکی نااہلی کا ذکرکیا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے رائے حسن نوازکوکوئی ذمہ داری نہ دینے کا کہا ہے،نااہلی کے باعث رائے حسن کے اقدامات کالعدم ہوجائیں گے

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…