جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پاکستان کا دفاعی خودانحصاری کا سفر تیز رفتاری سے جاری،میزائل بردار بحری بیڑے تکمیل کے مراحل میں ،نئی تاریخ رقم کردی گئی، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 23  مئی‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)کراچی شپ یارڈ میں تیار ہونے والا 32 ٹن پل ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کر دیا گیا۔ 13ناٹ رفتار والے ٹگ کے چاروں طرف مضبوط فینڈر نصب ہیں جو پاک بحریہ کے تمام جہازوں کوکھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پل ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب بدھ کوکراچی ڈاکیارڈ میں واقع شپ یارڈ پر منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

شپ یارڈ جہاز سازی کی صنعت میں اہم کردار اداکررہاہے۔ شپ یارڈ ز کے انجینئرز اور ورکرز کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ پاک بحریہ کراچی شپ یارڈ کو ہمیشہ تعاون اور سپورٹ فراہم کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ کراچی شپ یارڈ ہمیشہ پاک بحریہ کے اعتماد پرپورا اترا ہے۔جلد شپ یارڈ میں تیار ہونے والے مزید جنگی بیڑے بھی پاک بحریہ کا حصہ ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک سے پرائیویٹ سیکٹر کوفروغ ملے گا ۔گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔تقریب میں ایم ڈی ریئرل ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی ریئرل ایڈمرل سیدحسن ناصرشاہ ہلال امتیاز نے کہاکہ پاک بحریہ کے لیئے 6 جہازوں کی تعمیر کا منصوبہ جاری ہے17،ہزارٹن فلیٹ ٹینکر،میری ٹائم سیکورٹی کے لیئے 1500 اور 600 ٹن کے میزائل بردار بحری بیڑے تکمیلی مراحل میں ہیں،انہوں نے کہاکہ شپ یارڈ نے فلپائن اور تھائی لینڈ کے لیئے 8 شوگرمل رولرزتعمیرکیے۔انہوں نے بتایا کہ ٹگ جدید سہولتوں سے آراستہ ہے،ٹگ کو پی این ٹی فیض کا نام دیا گیا ہے۔ٹگ481ٹن وزنی 34میٹرلمبا ہے جسکی رفتار 13ناٹ ہے ٹگ کا چاروں طرف مضبوط فینڈر نصب ہیں جوپاک بحریہ کے تمام جہازوں کوکھینچنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…