جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو تھپڑ کیوں مارا؟ تحریک انصاف کے نعیم الحق کھل کر سامنے آ گئے، دانیال یہ کام بند کرو اور اپنی اصلاح کرو ورنہ۔۔۔! دھمکی دیدی

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے گزشتہ رات ایک ٹی وی پروگرام میں دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا، تھپڑ مارنے کا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اس واقعہ کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے گذشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگرچہ بدقسمتی سے یہ ان کا بلا سوچے سمجھے فوری ردعمل تھا مگر دانیال عزیز

کی پی ٹی آئی قیادت کے بارے میں بدکلامی اور ان کا پاکستان فوج پر حملہ مایوس کن، ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی اصلاح کریں گے اور بات کو توڑ موڑ کر پیش کرنا بند کر دیں گے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس تھپڑ والے واقعہ پر بحث کا سلسلہ جاری ہے کچھ لوگ نعیم الحق کے اس فعل کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کوئی اس عمل پر ان کا دفاع کر رہے ہیں، اس وقت ٹوئیٹر پر ہیش ٹیگ ’’پی ٹی آئی کے لوفر‘‘ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…