بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

کل بھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا بڑا ثبوت ،ترجمان پاک فوج نے بھارت کی مذاکرات کی پیشکش پرجواب دیدیا، اہم ترین اعلان

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں تاہم مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ، کل بھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا بڑا ثبوت ہے ۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد میں ساؤتھ ایشین میڈیا کانفرنس کے دوران کہا کہ جنگ ناکام اور مذاکرات ہی کامیاب حکمت عملی ہے،باہمی اعتماد پر مبنی مثبت بات چیت ہی ملکوں کو اذگے لے جاسکتی ہے۔جنوبی ایشیائی ممالک کے صحافیوں سے گفتگو میں

انہوں نے کہاکہ پاکستان پر امن ملک ہے جو بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا،جنگ مسائل کا حل نہیں لیکن اگر مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کی حمایت کی ہے،بھارت ہی مذاکرات سے بھاگتا رہاہے۔میجر جنرل آصف غفور نے اْڑی اور پٹھا ن کوٹ حملوں سے متعلق سوال پر صحافی کو جواب دیا کہ وہ دو حملوں کی بات کرتے ہیں، پاکستان میں تو کئی بڑے دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں اور کلبھوشن جادیو کی گرفتاری بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…