اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد جیسے ہی وہاں سے روانہ ہوئے احتساب عدالت میں پانچ فٹ لمبا سانپ آ گیا جسے دیکھ کر لوگوں میں خوف پھیل گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد عدالت کے احاطے سے پانچ فٹ لمبا سانپ نکل آیا۔ واضح رہے کہ سانپ ٹھیک اس وقت احاطہ میں دکھائی دیا جب میاں نواز شریف عدالت سے روانہ
ہو رہے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر صحافی اویس یوسفزئی نے اس سانپ کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ نواز شریف کی روانگی کے بعد فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب عدالت کے قریب سے سانپ برآمد ہوا جس پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے ڈنڈوں کی مدد سے سانپ کو مار کر جان بچائی۔ اویس یوسفزئی نے لکھا کہ سانپ اس جگہ سے برآمد ہوا جہاں پولیس اہلکار مین گیٹ کے ساتھ سیکیورٹی حصار بنا کر کھڑے ہوتے ہیں۔
نواز شریف کی روانگی کے بعد فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب عدالت کے قریب سے سانپ برآمد ، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ڈنڈوں کی مدد سے سانپ کو مار کر جان بچائی، سانپ اس جگہ سے برآمد ہوا جہاں پولیس اہلکار مین گیٹ کے ساتھ سیکورٹی حصار بنا کر کھڑے ہوتے ہیں#AccounatbilityCourt pic.twitter.com/FTcwp0e6gY
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) May 23, 2018