کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام کے لیے سٹیٹ بنک نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اب 5 سو ڈالر خریدنے والوں کو بھی شناخت کرانا پڑے گی۔ سٹیٹ بینک کی طرف غیر ملکی کرنسی کی بین الصوبائی غیر قانونی نقل و حمل کے لیے قانون کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، اب 500 ڈالر کے
خریدار کو بھی شناختی کارڈ اور دیگر معلومات فراہم کرنا ضروری ہوں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ حد 2 ہزار ڈالر اور اس سے زائد پر تھی، سٹیٹ بینک کے مطابق اب بغیر شناخت 500 ڈالر سے زائد کی خرید و فروخت قانونی جرم ہوگا۔ ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی بتا دیا گیا ہے تاکہ قانون پرسختی سے عملدرآمد کرایا جاسکے۔