پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

’’تبدیلی کے نعرے دھوکہ نکلے‘‘ خیبرپختونخوا حکومت اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد میں ناکام، 90 روز میں تبدیلی لانے کا نعرے لگانے والوں نے 5 سال میں کیا گل کھلائے؟ افسوسناک انکشافات

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کے پی کے میں اپنے پانچ سالہ دور میں اصلاحاتی ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد میں ناکام ہو گئی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ہسپتالوں کا نظام تو کچھ بہتر بنایا لیکن تعلیمی صورتحال تسلی بخش نہیں رہی۔ تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں کوئی میگا پراجیکٹ مکمل نہیں کر سکی۔ تحریک انصاف حکومت خیبر پختونخوا میں 90 روز میں تبدیلی کا نعرہ لے کر اقتدار میں آئی

لیکن پانچ سالوں میں کوئی میگا پراجیکٹ مکمل نہ کر سکی۔ سوات موٹروے کا پہلا مرحلہ صرف افتتاح تک محدود رہا، اسی طرح چھ ماہ میں مکمل کیے جانے والا رپیڈ بس ٹرانزٹ منصوبہ سات ماہ بعد بھی ادھورا ہے۔ وزیرِاعلیٰ پرویز خٹک نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کی حکومت نے میگا منصوبے صرف آٹھ ماہ قبل شروع کیے ہیں، آٹھ ماہ میں بی آر ٹی مکمل ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ابتدا ہی میں تعلیمی ایمرجنسی کا نعرہ بلند کیا اور ساتھ ہی ساتھ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا وعدہ بھی کیا مگر ان اعلانات پر عملدرآمد کو ممکن نہیں بنایا جا سکا۔ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں ایک بھی نیا ہسپتال بنانے میں ناکام رہی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے طب کے شعبے میں ایک بڑا منصوبہ صحت انصاف کارڈ کی صورت میں پیش کیا گیا۔ اپوزیشن ارکان کہتے ہیں کہ تحریک انصاف حکومت صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی بلکہ صوبے کو مقروض کرکے جا رہی ہے۔ تحریک انصاف نے ہر تحصیل میں ایک کھیل کا میدان بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ بھی ابھی تک پورا نہ ہو سکا، کے پی کے حکومت نے صوبہ میں بلین درخت لگانے کا اعلان کیا مگر وہ صرف چالیس کروڑ درخت ہی لگا سکی اب اس منصوبے پر نیب تحقیقات کر رہی ہے۔  تحریک انصاف کی حکومت کے پی کے میں اپنے پانچ سالہ دور میں اصلاحاتی ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد میں ناکام ہو گئی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ہسپتالوں کا نظام تو کچھ بہتر بنایا لیکن تعلیمی صورتحال تسلی بخش نہیں رہی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…