اسلام آباد (آن لائن )تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ دھرنے کے پیچھے جنرل ظہیر کا کوئی کردارنہیں تھا،نواز شریف کے پاس کوئی ٹیپ ہے تو سامنے لائیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے بتایاکہ الیکشن میں پی پی سے اتحاد ممکن نہیں۔انھوں نے کہا کہسابق صدر بھی منی لانڈرنگ میں سابق وزیراعظم سے کم نہیں۔عمران خان نے شکوہ کیاکہ نگران وزیراعظم کی مشاورت
میں پی ٹی آئی شامل نہیں۔شفاف الیکشن کے لیے نگران وزیراعظم کا ہونا ضروری ہے۔انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف الیکشن میں مخالفین کابھرپورمقابلہ کریگی۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ امپائر اس کے ساتھ ملے،پاناما کیس نے ثابت کردیا کہ ملک کے سارے ادارے مفلوج ہیں۔انھوں نے دعوی مسترد کرتے ہوئے کہاکہ دھرنے کے پیچھے جنرل ظہیر کا کوئی کردار نہیں تھا،نواز شریف کے پاس کوئی ٹیپ ہے تو سامنے لائیں۔