لاہور (نیوز ڈیسک) فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر کارکن فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کو خط ارسال کرکے وجوہات سے آگاہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کی سینئر کارکن نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے، فوزیہ قصوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنا استعفیٰ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا
ہے، پی ٹی آئی کی سینئر کارکن نے اپنے خط میں لکھا کہ میرے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کوئی سرپرائز نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے خط میں لکھا کہ سیاسی کیرئیر بنانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ پارٹی تبدیلی کے خواہاں عوام کی نمائندہ نہیں رہی۔ فوزیہ قصوری نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ پارٹی کی باگ ڈور آپ نے ان کے ہاتھ سونپ دی جن کے خلاف ہم لڑتے رہے، پارٹی کا مزید دفاع کرنے کے اب میں قابل نہیں ہوں۔