جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

’’شاہد خاقان عباسی کے حکم پر کون کون سی دوسرکاری عمارتیںفروخت کر دی گئیں ‘‘ وزیراعظم ریاست کی جائیداد کا مالک نہیں،کل سپریم کورٹ فروخت کر دیں تو کیا کرینگے؟ سپریم کورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات، بڑا قدم اٹھا لیاگیا

datetime 23  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے سوکس سینٹرز کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیدیا‘ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ وزیراعظم ریاست کی جائیداد کا مالک نہیں ہوسکتا ملک میں بادشاہت نہیں ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں سوکس سینٹرز بلڈنگ ویلتھ ٹیکس ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سوکس سینٹرز کی اپیلیں منظور کرلیں۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل ایف بی آر نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کے حکم سے دو حکومتی عمارتیں سوکس سینٹر کو دی گئیں۔ سوکس سینٹرز نے انکم ٹیکس دیا اور ویلیو ٹیکس واجب الادا ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ وزیراعظم ریاست کی جائیداد کا مالک نہیں ہوسکتا ‘کس قانون کے تحت وزیراعظم سرکاری جائیداد ٹرانسفر کرسکتا ہے؟ وکیل ایف بی آر نے بتایا کہ دونوں پراپرٹیز 198 ملین میں فروخت کی گئیں۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ پراپرٹی کی فروخت کا ایک پیسہ ادا نہیں ہوا۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ پراپرٹیز کی فروخت کا کوئی معاہدہ ریکارڈ پر نہیں۔ وکیل ایف بی آر نے بتایا کہ حکومتی جائیداد کو وزیراعظم نے دوسرے ادارے کو فروخت کیا۔ جائیداد کسی نجی فرد کو فروخت نہیں ہوئی۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ملک میں بادشاہت نہیں ہے ایسا نہیں ہے حکومت کی جائیداد کسی کو دے دی جائے۔ کیا وزیراعظم کو سپریم کورٹ فروخت کرنے کا اختیار ہے؟ وزیراعظم سپریم کورٹ کو فروخت کردیں تو کیا کریں گے۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ وزیراعظم ریاست کی جائیداد کا مالک نہیں ہوسکتا ‘کس قانون کے تحت وزیراعظم سرکاری جائیداد ٹرانسفر کرسکتا ہے؟ وکیل ایف بی آر نے بتایا کہ دونوں پراپرٹیز 198 ملین میں فروخت کی گئیں۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ پراپرٹی کی فروخت کا ایک پیسہ ادا نہیں ہوا۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ پراپرٹیز کی فروخت کا کوئی معاہدہ ریکارڈ پر نہیں۔ وکیل ایف بی آر نے بتایا کہ حکومتی جائیداد کو وزیراعظم نے دوسرے ادارے کو فروخت کیا۔ جائیداد کسی نجی فرد کو فروخت نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…