اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اراکین اسمبلی کا فراڈ پکڑا گیا، ایک دوسرے کی جعلی حاضریاں لگاتے رہے، سپیکر ایاز صادق کو بھی ماموں بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ اراکین اسمبلی ایک دوسرے کی جعلی حاضری لگاتے ہیں ۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ جنھوں نے ملک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھایا ہوا ہےوہی فراڈ کر رہے ہیں۔ دو دن پہلے پارلیمنٹ میں موجود تھا وہاں 80 سے زائد اراکین موجود نہیں تھے۔لیکن اس
کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی حاضریوں کی فہرست دیکھ کر حیران رہ گیا۔ 35 سے زائد ایم این ایز نے جعلی حاضریاں لگائیں۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ایک رکن اسمبلی کو پارلیمنٹ میں حاضری کا 5 ہزار روپیہ ملتا ہے۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ بھاری تنخواہیں، میڈیکل اور سفر بھی سرکاری خرچے پر کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی اراکین اسمبلی کو کئی سہولیات ملی ہوئی ہیں۔ یہ لوگ صرف پانچ ہزار روپے کی خاطر ایک دوسرے سے جعلی حاضریاں لگواتے ہیں جو کہ ملک اور قوم کے ساتھ گھنائونامذاق ہے۔