اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف پریس کانفرنس کے بعد سوالوں کے جواب دئیے بغیر چلے گئے کہتے ہیں کہ آپ کے سوالوں کے جواب دینے کیلئے بہت دن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب ہائوس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے
خطاب کیا۔ نواز شریف نے پریس کانفرنس میں ملکی سیاسی صورتحال اور نیب میں قائم مقدمات کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر جب صحافیوں نے سوال پوچھنے کی کوشش کی تو نواز شریف ان کے سوالوں کا جواب دئیے بغیر اٹھ گئے اور کہا کہ آپ کے سوالوں کے جواب دینے کیلئے بہت دن ہیں۔