اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جس کا افتتاح رواں ماہ میں ہوا تھا۔یہاں اب تک کئی بدنظمیاں سامنے آ چکی ہیں لیکن اس سٹیٹ آف دی آرٹ ائیرپورٹ کے افتتاح کے چند روز بعد ہی کیا حالت ہو چکی ہے اور یہاں کا عملہ کن کاموں میں مشغول رہتا ہے ؟ ایسی تصاویر سامنے آ گئی ہیں کہ آپ کو بھی شدید غصہ آئیگا۔زیر نظر تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہاں صفائی کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا جا رہا ۔ واش رومز سے لے کر پھولوں کے گملوں تک گندگی
پھیلی نظر آ رہی ہے جبکہ صفائی کا عملہ اپنے سمارٹ فون استعمال کرنے میں مصروف نظر آتا ہے اور یہاں آنے والے مسافر بھی فرش پربیٹھے ہیں۔ائیرپورٹ کی عمارت کے باہر بھی گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جبکہ واش رومز کی حالت انتہائی بدتر ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی ائیرپورٹ کے نہیں بلکہ عوامی مقام پر بنے واش رومز ہیں ۔واضح رہے کہ حالیہ بریک ڈائون کی وجہ سے بھی یہاں لگے جنریٹرز نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور اندھیرے نے ڈیرے ڈال لئے تھے۔