جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اختلافات شدید۔۔پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے جہانگیر ترین غائب، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف میں اختلافات شدید، جہانگیر ترین کی پارلیمانی بورڈ اجلاس میں عدم شرکت۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت میں اختلافات شدید تر ہو گئے ہیں اور گزشتہ روز کے واقعہ کے بعد آج جہانگیر ترین کی پارلیمانی بورڈ اجلاس میںشریک نہیں ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے سینئیر

رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین تلخ کلامی کی خبر سامنے آئی تھی اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، عارف علوی ، شیریں مزاری ،،جہانگیر ترین ، اسد عمر اور دیگر مرکزی رہنما شریک تھے۔اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔ اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کیے گئے پارٹی رہنما رائے حسن نواز کی اجلاس میں موجودگی پر اعتراض کیا اور کہا کہ ایک نااہل قرار دیے گئے شخص کو پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں بیٹھنےکی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔جس پر جہانگیر ترین نے مداخلت کی اور کہا کہ شاہ محمود قریشی کا اشارہ ان کی طرف تھا۔ اسی بات پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔جس پر پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے مداخلت کی اور آئندہ رائے حسن نواز کو کوئی بھی پارٹی عہدہ نہ دینے کی ہدایت کی اور انہیں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے بھی پارٹی کو خیرباد کہنے کی پیش کش کی۔ اور کہا کہ اگر پارٹی ابھی فیصلہ کرے تو وہ گھر چلے جائیں گے ، جس کے بعد نہ تو آئندہ پارٹی کے کسی اجلاس میں شرکت کریں گے نہ ہی اس کی فیصلہ سازی میں کوئی مداخلت کریں گے۔خیال رہے کہ آج کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میںا سلام آباد کے اُمیدواروں کو انٹرویو لیے جا رہے ہیں ، اجلاس میں

جہانگیر ترین کی عدم شرکت پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی سے تلخ کلامی اور ناراضگی کے سبب اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…