اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچلنے والے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی 1992کے مقدمہ قتل میں بری، عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے بری کی گیا، عدالتی فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچلنے والے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی 1992کے مقدمہ قتل میں بری کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو قتل کے مقدمے میں بری کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعادت اللہ نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا
رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے بری کیا گیا مجید اچکزئی کی جانب سے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی گزشتہ سماعت پر عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔واضح رہے کہ مجید اچکزئی کوئٹہ میں ایک پولیس اہلکار کو بھی گاڑی تلے کچل کر ہلاک کر چکے ہیں ۔ واقعہ کے بعد اچانک ہی وہ منظر عام پر آئے اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد مجید اچکزئی کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ وہ 1992میں ایک قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔