اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے جاتے جاتے عوام کی چیخیں نکلوانے کا پروگرام بنا لیا، پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، اگلے ماہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے جاتے جاتے عوام کی چیخیں نکلوانے کا پروگرام بنا لیا ہے اور پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے
مطابق گلے ماہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے چھ روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپےفی لیٹر، جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں 8 روپےفی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔