پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نعیم الحق نے تھپڑ پہلے سے طے پلان کے تحت ماراکیونکہ میں۔۔ وفاقی وزیر دانیال عزیز نے خوفناک انکشاف کر ڈالا

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا ہے، ان کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے، جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں، وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے تھپڑ مارنے کے واقعے پر نعیم الحق کے رویے کو پری پلانڈ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز

نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے ساتھ پیش آئے معاملے پر کہا کہ نعیم الحق کا رویہ پری پلانڈ تھا، ایسی کوئی بات ہی نہیں تھی کہ نعیم الحق ہاتھ اٹھاتے، وہ چاہتے تھے میں کوئی جواب دوں اور یہ اس کا بتنگڑ بنائیں۔انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی والے مکمل طور پر بوکھلا چکے ہیں، ان کا 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا ہے، ان کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے، جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں۔دانیال عزیز کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے اندر لڑائیاں بڑھتی جارہی ہیں، یہ کوئی تنظیم نہیں، ادھر ادھر سے لوٹے جمع کرکے خلا پر نہیں ہوسکتا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاہی پھینکنا، جوتے مارنا، احسن اقبال کو گولی لگی، یہ ایک کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے، یہ ایک سوچ ہے جس کے پیچھے ان کی ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…