بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

کروڑ پتی شخص نے اپنے بچوں کو نئی ماں کا انتخاب کرنے کی اجازت دیدی 2000شادی کی خواہشمند خواتین سامنے آگئیں

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی کروڑ پتی شخص نے اپنی نئی بیوی کے انتخاب کا حق اپنے بچوں کو دے دیا، شادی کی خواہش مند 2ہزار خواتین میدان میں آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق تیل کے کاروبار سے کروڑ پتی بننے والے 54سالہ روسی شخص کونسٹانٹن سکیر بینن ان دنوں اپنی نئی بیوی کی تلاش میں ہیں اور اپنی نئی بیوی کے انتخابات کا حق انہوں نے اپنے بچوں کو دے دیا ہے۔

کونسٹانٹن نے یہ اعلان ایک متنازعہ رئیلٹی شو کے دوران کیا جس کے بعد کونسٹانٹن سے شادی کی خواہش مند 2ہزار خواتین میدان میں آگئی ہیں جن میں اب ان کے بچوں کو ان کیلئے ایک بہترین بیوی اور اپنے لئے ماں تلاش کرنی ہے۔ کونسٹانٹن نےٹی وی پر بڑے واضح طور پر اپنی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے سے وعدہ کیا ہے کہ وہ دو ہزار امیدوار خواتین میں سے اپنی مرضی کی خاتون کو منتخب کر سکتے ہیں۔کونسٹانٹن نے نئی بیوی کی تلاش میں سنجیدگی ظاہر کرنے کیلئے اپنا تمام کاروبار اپنے بڑے بیٹے کے حوالے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ اور ان کا باقی خاندان اپنی تمام تر توجہ نئی بیوی کی تلاش پر مرکوز رکھیں گے۔ا س شو کی جھلکیوں کے مطابق امیدوار خواتین کو پہلے ثابت کرنا ہوگا کہ آیا وہ سکیربینن کے خاندان کا حصہ بننے کے قابل ہیں یا نہیں۔ خواتین کے گروپ ان نوجوان بچوں کے سامنے آ کر کھڑے ہوتے ہیں ، اس دوران یہ ان خواتین کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی ظاہری حالت اور عمر پر تبصرہ کرتے ہیں ۔ ان میں سے زیادہ ترخواتین کو بڑے ذلت آمیز انداز میں مسترد کر دیا جاتا ہے۔روسی ٹی وی چینل نے کونسٹانٹن سے شادی کی خواہشمند خواتین کو ایک اور بری خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں اس پروگرام میں شامل امیدوار خواتین کو سخت امتحان سے گزرنا ہوگا جن میں سے ایک جھوٹ پکڑنے والی مشین کا امتحان ہوگا۔ اور تمام تر آزمائشوں سے

کامیاب ہونے والی خاتون کو سکیربینن کے بچوں کی منظوری کے بعد مذکورہ کروڑپتی کی طرف سے شادی کی پیشکش کی جائے گی۔واضح رہے کہ سکیربینن پانچ مرتبہ پہلے شادی کر چکا ہے لیکن یہ تمام تر شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔ اس کے علاوہ اس کے تین مزید خواتین سے بھی تعلقات رہے ہیں۔ سکیربینن کا مانناہے کہ وہ مخلص اور لالچی خواتین کے مابین فرق کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا

اس لیے اس نے یہ تمام ذمہ داری اپنے بچوں کو دے دی ہے جو کہ اس کی نئی بیوی کا انتخاب کریںگے۔دوسری جانب روسی ناظرین نے اس پروگرام کے پروڈیوسرپر کافی تنقید کی ہے۔ناظرین نے الزام لگایا ہے کہ جو شو محبت کے بارے میں ہونا چاہیے تھا، اس کا مقصد اب شو کی فاتح کو پر تعیش زندگی فراہم کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…