پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر ملکی سمت درست کی‘ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی حکومت نے نمایاں کام کیا ‘احسن اقبال

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ڈوبتی معیشت و سہارا دے کر ملکی سمت درست کی‘ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی حکومت نے نمایاں کام کیا‘ روابط بڑھنے سے تجارت اور روزگار میں اضافہ ہوتا ہے‘ 2025 تک دنیا کی بڑھتی معیشتوں میں ہوں گے‘ ترقی کے لئے مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوتا ہے۔ بدھ کو ای ایم ای کالج میں روبوٹکس اور آٹو میشن تحقیقی

مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دس ہزار میگا واٹ بجلی چار سال میں نظام میں شامل کی۔ ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر ملکی سمت درست کی۔ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کیا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی حکومت نے نمایاں کام کیا۔ موٹر ویز سمیت سڑکوں کا جال بچھایا روابط بڑھنے سے تجارت اور روزگار میں اضافہ ہوتا ہے۔ وژن 2025 پاکستان کا روڈ مپ ہے وژن 2025 سے پاکستان جلد پہلی 25معیشتوں میں شامل ہوجائے گا ایک وقت تھا میزائل اور ٹیکنک دفاع کی ضمانت تھے۔ آج میزائل اور ٹینک قوموں کے لئے بوجھ ہیں۔ میزائل رکھ کر سوویت یونین خود کو بکھرنے سے نہیں بچا سکا ۔ لگن اورتوانائی ہو تو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہمیں سوچ کی نئی جہتیں دریافت کرنی ہوں گی۔ 2025 تک دنیا کی بڑھتی معیشتوں میں ہوں گے جب انسان کا کوئی مشن ہو تو آرام اچھا نہیں لگتا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ کچھ آرام کرلیں ملکی ترقی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں یہ ٹیسٹ میچ کی طرح ہے ترقی کے لئے مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…