لاہور(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کو تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے کوششیں جاری ہیں جبکہ اس سلسلے میں بلاواسطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی گئی ہے تاہم پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے ایسی کوششوں پو تشویش اور برہمی کا اظہار اظہار کیا ہے اور اپنے تحفظات سے چوہدری شجاعت کو بھی آگاہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے
دوسری جماعتوں کے ساتھ ساتھ (ق) لیگ کی وکٹیں گرائے جانے کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔ پی ٹی آئی نے (ق) لیگ سے انتہائی اعتماد کے ساتھ مذاکرات کے باوجود بلا واسطہ طور پر (ق) لیگ کے سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی اور اسلسلے میں کوششیں جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلے طارق بشیر چیمہ کے (ن) لیگ سے تعلق رکھنے والے ایم این اے بھائی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی دعوتوں کی اطلاع جب مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر اور مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو ملی تو انہوں نے اس پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ۔ طارق بشیر چیمہ نے بھی پرویز الٰہی کو بتایا کہ انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت ملی ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے اس حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور دیگر رہنماؤں کو اس معاملے سے آگاہ کردیا اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ہم پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کر رہے ہیں تو دوسری طرف پی ٹی �آئی ہمارے اہم رہنماؤں کو توڑنے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ واضح رہے کہ پرویز الٰہی اور طارق بشیر چیمہ صرف ہی (ق) لیگ کے ایم این اے ہیں ۔ (ن م)