سیالکوٹ(آئی این پی)دو جنگلوں میں آگ لگنے سے 35ایکٹر پر قائم قیمتی درخت جل کر راکھ، تفصیلات کے مطابق ورکنگ باؤنڈری کے علاقہ بجوات کے گاؤں چھنی ہندو میں50ایکٹر پر قائم جنگل میں منگل کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ جس سے جنگل میں کروڑوں روپے مالیتی کے قیمتی درخت جل کر راکھ ہوگئے۔ تاہم آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔
ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ10ایکٹر جنگل جل کر راکھ ہوگیا تاہم آگ پر قابو پانے کی تمام کوششیں رائیگاں جارہی ہیں اور آگ پر کنٹرول پانا مشکل ہوتا جارہاہے۔ دوسری طرف ٹھرو منڈی میں 600ایکٹر پر قائم جنگل میں تیسری دفعہ آگ بھڑک اٹھی ہے اور کثیر علاقہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ جس سے منگل کے روز 25ایکٹر پر قائم درخت جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔ تاہم آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ہے۔