جعلی ڈگری ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما کو لے ڈوبی، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف رخواست پر بڑا فیصلہ سنادیا اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف
درخواست خارج کردی ہے ، عدالت نے شوکت عزیز بھٹی کی نااہلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ، الیکشن کمیشن نے شوکت عزیز بھٹی کو جعلی ڈگر ی رکھنے پر نااہل قرار دیدیا تھا ۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گزشتہ ماہ کیس کی سماعت کرتے ہوے فیصلہ محفوظ کیا تھا ، منگل کے روز جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ پڑھ کر سنایا ہے اورالیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوے شوکت عزیز بھٹی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کردی ہے ، شوکت عزیز بھٹی دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں گجرخان سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہوے تھے تاہم انکی اہلیت کو میجر افتخار گیلانی نامی درخواست گزار نے چیلنج کر لیا تھا، درخواست گزار نے شوکت عزیز بھٹی کیخلاف الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری رکھنے پر کیس دائر کیا تھا الیکشن کمیشن نے شوکت عزیز بھٹی کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر انہیں نااہل قرار دیدیا تھا جس پر انکی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا