جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ایم این اے ریاض الحق جج بھی پھنس گئے، چیئرمین نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا گیا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 22  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، ن لیگ کے ایم این اے ریاض الحق اور ایم پی اے شاہ نواز خان کے خلاف کرپشن کی شکایات پر نوٹس لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں زیر تفتیش مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔جبکہ کرپشن کی شکایات پرنوٹسز بھی لیے۔

نیب نے مختلف کمپنیوں میں کرپشن کی شکایات کی جانچ پڑتال کاحکم دے دیا ہے۔۔چیئرمین نیب نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شاہ نواز خان کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔شاہ نواز خان پرپرائمری سکول کی چھت پرقبضہ کرنے کا الزام ہے۔اسی طرح نیب نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کیخلاف بھی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قواعد کے برعکس بینک میں رقم جمع کروائی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قواعد کے برعکس5ارب رقم جمع کروائی جس کی شکایت پر نوٹس لیا گیا ہے۔۔چیئرمین نیب نے اوکاڑا میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے ریاض الحق جج کیخلاف بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ریاض الحق پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ ریاض الحق نے سڑکوں کے تعمیری فنڈز میں خردبردکی ہے۔دوسری جانب نیب میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جعلی ڈگری والی100سے زائد غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ رمضان اعوان غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث ہیں۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ رمضان اعوان کیخلاف اہم ثبوت حاصل کرلیے۔ جس پررمضان اعوان کومحکمہ بلدیات میں جاری تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔جعلی ڈگری رکھنے والوں کوبھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بھرتی کیا گیا۔۔()



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…