اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی،کتنے مرد اور کتنی خواتین ووٹرز ہیں؟حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی،
مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق 10 فیصد سے گھٹ کر 8 فیصد رہ گیا۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 72 لاکھ سے زائد ہو گئی، خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ہو گئی، ملک بھر میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز 54 فیصد، خواتین ووٹرز 46 فیصد ہیں۔