لاہور(نیوزڈیسک)تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم رہنما قمر زمان کائرہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں نے ایک بار پھر زو رپکڑ لیا ہےاور اب میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہیں کہ قمر زمان کائرہ نے تحریک انصاف میں نئے شامل ہونیوالے ارکان قومی اسمبلی اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں سابق وزیر نذر محمد گوندل بھی شامل ہیں، پارٹی رہنماؤں نے قمر زمان کائرہ کو مشورہ دیا ہے کہ پیپلزپارٹی میں اب وہ عزت اور اہمیت نہیں دی جارہی جو کہ پہلے دی جاتی تھی اس لئے تحریک انصاف میں شمولیت ہی
بہترین آپشن ہے ،اس حوالے سے نجی ٹی وی نے جب قمر زمان کائرہ سے رابطہ کیا اور تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے سوال کیا تو قمر زمان کائرہ نے تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خبروں کی ایک بار پھر تردید کردی انہوں نے کہا کہ میں سیاست چھوڑ سکتاہوں لیکن پیپلزپارٹی نہیں چھوڑ سکتا انہوں نے کہا کہ جماعتوں کو چھوڑ کر جانا نہیں چاہئے بلکہ اپنی جماعت میں رہ کر اس کی کمی یا کوتاہی دور کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو پیپلز پارٹی چھوڑ کر جانے سے متعلق سوچتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔