اسلام آباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات حسنات قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 2 جون سے 12 اگست تک موسمِ گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ایک انٹرویومیں ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات حسنات قریشی نے کہا کہ آئندہ ماہ کی یکم کو اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجز میں آخری تدریسی دن ہوگا
اور 2 جون سے 12 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی ٗ نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے بارہ اگست تک ہوں گی۔واضح رہے کہ رواں برس رمضان المبارک اور غیر معمولی گرمیوں کے باعث سندھ اور پنجاب میں وقت سے پہلے ہی موسم گرما کی تعطیلات پڑ چکی ہیں۔