بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

کراچی کی عدالت میں کتے کے اغوا اوربلی کے قتل کے مقدمے کی سماعت،کتا اغواء ہوگیا اور بلی اس وقت کہاں ہے؟ پولیس رپورٹ میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پالتو کتے کے اغوا اوربلی کے قتل کے مقدمے میں مالکن کو انصاف نہ مل سکا جبکہ پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرنے میں ناکامی کے بعد مقدمہ ہی اے کلاس قراردے دیاہے۔پیرکوسٹی کورٹ میں جوڈیشل میجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں پالتوکتے کے اغوا اوربلی کو زہردے کرہلاک کرنے کی کوشش سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے مقدمہ اے کلاس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ پولیس نے بتایاکہ اس وقت کتا اغوا اوربلی اسپتال میں زیرعلاج ہے، مقدمے میں نہ کوئی گواہ ہے

نہ ہی کوئی ثبوت ہے، ایک شہری کو حراست میں لے کرعدم شواہد کے باعث چھوڑ دیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاہم کیس کو اے کلاس کیا جائے۔واضح رہے کہ فرحت جمیل نامی خاتون نے گزری پولیس اسٹیشن میں اپنے چوکیدارعمر دراز خان اور گھریلو ملازمہ رقیہ کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی کہ عمردراز اور رقیہ نے میری پالتو بلی کو زہردیا، چوکیدار میرے کتے کو گھر سے باہر لے کر گیا جوچھین لیا گیا، چوکیدار اور ماسی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…