پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

نگران وزیراعلی سندھ کیلئے پیپلزپارٹی نے 3نام فائنل کرلئے

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نگراں وزیراعلی سندھ کیلئے حکمراں جماعت پیپلز پارٹی 3 ناموں پر غور کررہی ہے۔سندھ میں پارلیمانی جماعتوں کا نگراں وزیراعلی کے لیے مختلف ناموں پر غور جاری ہے تاہم تاحال کسی پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

قائد ایوان مراد علی شاہ اور قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے درمیان تاحال رسمی بیٹھک بھی نہ ہوسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان غیر رسمی ملاقات کل وزیراعلی ہاس میں ہوگی جب کہ باضابطہ ملاقات 24 مئی کو ہوگی۔سندھ میں حکمران جماعت پیپلزپارٹی نگران وزیر اعلی کے لئے 3 ناموں پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے جن میں حمید سومرو، ڈاکٹر یونس سومرو اور جسٹس(ر) غلام سرور کورائی شامل ہیں۔ حمید سومرو سابق وزیراعلی اللہ بخش سومرو کے پوتے اور پیشے کے لحاظ سے انجنئیر ہیں، ڈاکٹر یونس سومرو معروف آرتھوپیڈک سرجن ہیں اور جسٹس (ر) غلام سرور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں۔سندھ حکومت کا ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ڈاکٹر قیوم سومرو، بیرسٹر مرتضی وہاب سمیت دیگر ناموں پر بھی غورجاری ہے۔ ادھر ایم کیوایم سابق مشیرِ داخلہ آفتاب احمد شیخ اور دیگر ناموں پر غور کررہی ہے۔ فنکشنل لیگ کی جانب سے سید غوث علی شاہ کا نام دیا جاچکا ہے۔ تاہم تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ن) تاحال نگراں وزیراعلی کے لئے نام پیش نہیں کرسکی ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…