پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

’’5برسوں میں مسلم لیگ(ن) نے ملک و قوم کی نیک نیتی سے خدمت کی ہے‘‘ تحریک انصاف کے اہم رہنما نے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازسے سابق ایم این اے اور این اے 99سے 2013میں پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ذوالفقارعلی بھنڈرنے ملاقات کی اور اپنے تمام ساتھیوں سمیت میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

ممبران پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اقبال گجر ،قیصر اقبال سندھو اور چوہدری رانا اختر کے علاوہصوبائی وزیر بلدیات منشاء اللہ بٹ اور چیئر مین بلدیہ کامونکی چوہدری سجاد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ 5برسوں میں نیک نیتی سے ملک و قوم کی خدمت کی ہے جس کا واضح ثبوت اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی رپورٹ اور غیر جانبدارانہ طور پر سامنے آنے والے سروے ہیں جن میں پنجاب حکومت کی شاندار کارکردگی کابرملا اعتراف کیا گیاہے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ عوام صرف نعرے اور وعدے نہیں عملی اقدامات اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کے ووٹ بنک میں2013کی نسبت نمایاں اضافہ ہواہے اور انشاء اللہ 2018کے عام انتخابات میں اس امر کا واضح فیصلہ ہوگا کہ عوام کا مینڈیٹ کس کے حق میں ہے ۔حمزہ شہباز نے چوہدری ذوالفقار علی بھنڈر اور انکے ساتھیوں کا مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ آئیندہ عام انتخابات میں پنجاب اور وفاق کے علاوہ صوبہ کے پی کے میں بھی مسلم لیگ(ن) ہی برسراقتدار آئے گی اور ملک بھر میں ترقی و خوشحالی کا یکساں دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عوام دھرنوں اور الزامات کی سیاست کی طرح افواہوں کو بھی مسترد کردیں گے اور آئیندہ انتخابات میں بھی شیر ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…