پاکپتن(این این آئی )ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما اور وزیر نے سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ،دھماکہ خیز اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر برائے ریوینو میاں عطا محمد مانیکا نے سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔ میاں عطا محمدمانیکا نے کئی بار موجودہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے اختلاف کی بنا پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا لیکن بعدازاں نئی وزات ملنے پر وہ دوبارہ حکومت شامل ہی رہے ۔
اب اپنی صحت کی خرابی کی بنا سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔حلقہ pp-191سے پنجاب کے وزیر برائے ریوینو میاں عطا محمدمانیکا کے بیٹے حیات مانیکا اور مانیکا فیملی کے سابق ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا کے چھوٹے بھائی میاں فاروق مانیکا ، سابق تحصیل ناظم میاں فرخ ممتاز مانیکا،میاں اظہر فرید وٹو ، راؤ محمدجمیل ہاشم خاں حصہ لیں گے اور اس حلقہ میں سخت مقابلہ ہو گا۔