منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

شریف خاندان سے کرپشن کی لوٹی دولت کا پوچھو تو باپ بیٹوں اور بیٹا باپ پر الزام لگا دیتا ہے‘پیپلز پارٹی

datetime 22  مئی‬‮  2018

لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ شریف خاندان سے کرپشن کی لوٹی دولت کا پوچھو تو باپ بیٹوں اور بیٹا باپ پر الزام لگا دیتا ہے، بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں بھی سبحان اللہ، شہباز شریف کرپشن کے مقدمات کا سامنہ کریں۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بڑے میاں پہلے الزام لگاتے پھر معافی مانگتے ۔

چھوٹے میاں بھی الزام لگا کر معافی مانگتے اور پھر الزام لگاتے ہیں، چھوٹے میاں پہلے بڑے میاں کی جان چھڑائیں پھر دوسروں پر الزام لگائیں، آصف زرداری پر نواز شریف نے جھوٹے مقدمات بنائے جن سے وہ بری ہو چکے ہیں، شہباز شریف روزانہ گلا پھاڑ پھاڑکر گالیاں دینے کے بجائے کرپشن کے مقدمات کا سامنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اللہ معاف کرے پورا کا پورا شریف خاندان کرپشن کے مقدمات میں ملوث ہے، شہباز شریف سے سوال نیب اور عدالتیں کرتی ہیں اور یہ غصہ آصف زرداری پر نکالتے ہیں، شہباز شریف تو اپنے بھائی کے نہیں ہو سکے تو کسی اور سے کیا سچائی دکھائیں گے۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شریف خاندان سے کرپشن کی لوٹی دولت کا پوچھو تو باپ بیٹوں پر اور بیٹا باپ پر الزام لگا دیتا ہے، تین بار وزیراعظم رہنے والا بیٹوں کو برطانوی شہریت دلوائے تو اندازہ لگ جاتا ہے اسے پاکستان کتنا عزیز ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…