منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،قومی اسمبلی میں ہنگامہ،اراکین پھٹ پڑے،جاتے جاتے نوازشریف کے داماد بھی بہت کچھ کہہ گئے

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی اور گیس کی کمی پر حکومتی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کہا جارہا تھا کہ ہم نے پانچ ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل کرلی ہے اگر ایسا ہے تو پھر شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے اور دیہاتوں میں بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کیوں کی جارہی ہے ۔

رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی میں شدید گرمی میں بجلی اور پانی کا شدید بحران پایا جاتا ہے کراچی شہر سے روزانہ کی بنیاد پر سولہ ہزار ٹن کچرا اکٹھا کیاجاتا ہے جس سے دو سو میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے شازیہ مری نے اس موقع پر کہا کہ سندھ سراپااحتجاج ہے پچاس ڈگری کے موسم میں بجلی ناپید ہوچکی ہے جس سے اموات واقع ہورہی ہیں رکن اسمبلی عامر مجید ، عثمان ترکئی ، رمیش لال ، ملک حامد ڈوگر شہریار آفریدی ، صاحبزادہ یعقوب خواجہ سہیل اور شیریں مزاری نے اس موقع پر حکومتی پالیسیوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت موجودہ دور حکومت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ درست کہاجارہا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اعلی سطح اجلاس میں تین وزرائے اعلیٰ واک آؤٹ کرتے ہیں تو انہیں کو منا کے لانے کیلئے نہیں آتا یہاں اسمبلی میں ایک ممبر بھی اٹھ جائے تو فوراً اسے منانے کے احکامات آجاتے ہیں لیکن حیرت انگیز ہے کہ تین وزرائے اعلیٰ کے احتجاجی واک آؤٹ پر کسی نے توجہ نہیں دی میں اس ایوان کے توسط سے برملا کہوں گا کہ کے پی کے کبھی اضافی بجلی روکنے کی بات نہیں کی تو پھر پنجاب و دیگر صوبوں کے ساتھ استعمال کیوں کرتا ہے ،دوسری جانب توجہ دلاؤ نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ جہاں چھوٹے صوبوں کے مسائل پر بات ہورہی ہے ۔

میں کے پی کے جو میرا آبائی صوے ہے کی بات کرنا چاہتا ہوں سی پیک کے تحت ہمارے صوبے میں ڈرائی پورٹ اور ایک ائرپورٹ کی تعمیر کی جانی تھی نئے ائرپورٹ کی تعمیر کیلئے پچاس کروڑ کی گرانٹ متعلقہ انتظامیہ کو جاری کی گئی تاہم پیچھے سے ایک لیٹر جاری کردیا گیا کہ سائیٹ کے سیکشن کے تحت مام منصوبوں پر کام کو روک لیا جائے ہمیں عوام پوچھتی ہے کہ اس حوالے سے ہدایات جاری کی جائیں ۔

کیونکہ موجودہ حکومت نے تو چند دنوں میں چلے جانا ہے مگر ایوی ایشن حکام تو ہوگئے انہیں ہدایات دی جائے وزیر برائے پارلیمانی امور نے اس موقع پر کہا کہ مشیر ہوا بازی مہتاب خان سے بات کریں گے جس پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ مہتاب خان سے بات کرنے کا مطالبہ ہوا کہ کام نہیں ہوتا وہ ایک نان ٹیکنیکل شخص ہیں وہ اس منصوبے کی اہمیت سے آگاہ نہیں ہیں اس ائرپورٹ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انگریز نے ایک صدی قبل اس ائرپورٹ کیلئے سروے کیا تاہم اس موقع پر کام شروع نہ ہوسکا اب پانچ سال ہوچکے وزیراعظم کی طرف سے کام کے افتتاح کا فیتہ کاٹنے کے باوجود ابھی تک ایک اینٹ تک نہیں لگائی جاسکی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…