جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

عمران 100 دن کے ایجنڈے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے،شہبازشریف

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان 100 دن کے ایجنڈے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، آپ نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کو برباد کر دیا، مخالفین گالم گلوچ، ہم محنت کرتے رہے،یواین ڈی پی رپورٹ کے مطابق پنجاب تعلیم اورصحت میں سب سے آگے ہے،ہر شہری کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف کردی، دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہیں۔ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ دھرنے والوں کو عوام نفرت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ یو این ڈی پی رپورٹ کے مطابق پنجاب تعلیم، صحت میں سب سے آگے ہے۔ مخالفین گالم گلوچ جبکہ ہم کام کرتے رہے، ابھی عمران نے 100 دن کا ایجنڈا دیا، اس سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ آپ نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کو برباد کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب تمام صوبوں سے آگے ہے یہ ہمارے لئے خوش آئند ہے۔شہباز شریف نے اپنے خطاب میں شاعری کا سہارا بھی لیا، انھوں نے کئی شعر کہے، پنجاب کی ترقی کو مانے زمانہ، اب ڈھوندے گا نیازی کوئی اور بہانہ۔ وزیراعلی نے ایک اور شعر یوں سنایا، دنیا میں پنجاب کا نام ہوا، جھوٹا نیازی کا ہر الزام ہوا، زرداری ناکام ہوا۔ عمران خان کو اپنے ایک اور شعر میں یوں مخاطب کیا، پنجاب ہے ٹاپ پر، کچھ رحم کرو اپنے آپ پر۔قبل ازیں چینوٹ کے دورے کے دوران وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ شہباز شریف نے انسینریٹر پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی کروڑ کی لاگت سے انسینریٹر کی تنصیب بیماریوں کے پھیلا کے سدباب کو یقینی بنائے گی۔وزیراعلی نے چنیوٹ میں ہیپاٹائٹس فلٹرکلینک کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر مریضوں نے شہبازشریف کی شعبہ صحت کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے علاج کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے اوپی ڈی، ان ڈور بلاک، ایمرجنسی وارڈ اور تھیٹر ز کا بھی دورہ کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ وہ ہر شہری کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عوام کی خدمت کیلئے زندگی وقف کردی، دعائیں میرا قابل قدر اثاثہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…