پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

” ہم سے معافی مانگیں یا پھر۔۔۔“ عمران خان کو لینے کے دینے پڑگئے، پارٹی سے نکالے گئے اراکین نے انتہائی خطرناک قدم اٹھا لیا

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام، تحریک انصاف کے دو ایم پی ایز نے پارٹی چیئرمین عمران خان کو ایک ارب ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سینٹ الیکشن میں اپنے ممبران صوبائی اسمبلی پر ووٹ بیچنے کا الزام لگائے جانے کے بعد ممبران صوبائی اسمبلی بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین یاسین خیل اور قربان علی کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نےہم پر الزم عائد کیا ہے کہ ہم نے سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ فروخت کئے۔ 16 اپریل کو کی جانیوالی پریس کانفرنس کے ذریعے ہمیں بدنام کیا گیا اور ہماری پارٹی ممبرشپ بھی ختم کر دی۔اگرپارٹی چیئرمین کو اس حوالے سے کوئی شکایت ملی تھی تو وہ شکایت کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے لیکن وہ جس انکوائری کمیٹی کا ذکر کر رہے ہیں اس نے ہم سے کچھ نہیں پوچھا۔ یاسین خیل اور قربان علی کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان ان کو بدنام کرنے پر 14 دن کے اندر اندر معافی مانگیں بصورت دیگر رقم ادا کریں۔واضح رہے کہ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا تھاجس میں وزیراعلی پرویز خٹک، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ، خیبرپختونخوا کے صوبائی وزراء سمیت سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی شریک ہوئےتھے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلی پرویز خٹک نے سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق رپورٹ پیش کی تھی ۔ رپورٹ میں

ان تمام اراکین اسمبلی کے نام تھے جنہوں نے پیسوں کے عوض اپنا ووٹ تحریک انصاف کی بجائے دوسری جماعتوں کے امیدواروں کو دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے 30 ارکان کو ہارس ٹریڈنگ ڈیل کی پیشکش ہوئی جن میں 15 ارکان صوبائی اسمبلی کو ووٹ کے بدلے پیسے دیئے گئے جبکہ ایک رکن نے ڈیل کے بعد اپنا ارادہ بدل دیا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…