ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’افغانستان، صوبہ فرح کے بعد غزنی پر بھی طالبان کی عملداری‘‘ مختلف اضلاع میں تابڑ توڑ حملے، پولیس چیف سمیت متعدد افسران و اہلکار ہلاک درجنوں یرغمال، چیک پوسٹوں اور ہیڈکوارٹر اڑا ڈالا، طالبان ترجمان کی تصدیق

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبہ غزنی میں طالبان حملوں میں پولیس چیف سمیت 14 افسران و اہلکار ہلاک ، طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کی تصدیق کر دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے صوبہ غزنی کے اضلاع جگاتو، آجرستان، قراباغ اور ڈی یاک میں پولیس کی چیک پوسٹوں اور ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔طالبان کے حملوں کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف اور ریزرو یونٹ کے کمانڈر سمیت 14 افسران و اہلکار ہلاک ہوگئے۔

صوبائی کونسل ممبر حسن رضا یوسفی کے مطابق پولیس کے 7 افسران ضلع ڈی یاک میں ہلاک ہوئے جن میں پولیس چیف فیض اللہ طوفان اور ریزرو یونٹ کے کمانڈر حاجی برکت شامل ہیں۔صوبائی ترجمان عارف نوری کے مطابق طالبان کے حملوں میں ضلع جگاتو اور ڈی یاک میں 12 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ضلع ڈی یاک میں پولیس ہیڈکوارٹر پر حملے کے دوران متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنالیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…