جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

”میرے 6 بچے ہیں اور میرے اوپر 8 پرچے ہیں، میرا قصور صرف یہ ہے کہ ۔۔۔ “ ہتھکڑیاں پہنے گڑ گڑا کر مدد مانگتے اس صحافی نے ایسا کون سا جرم کردیاکہ لیگی ایم پی اے نے اس پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے؟ جان کر آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جرم کی نشاندہی کرنے والے صحافی کو مجرم بنا دیا گیا، لیگی ایم پی اے پارٹی کے خلاف خبر چلانے پر صحافی کا دشمن بن گیا، عرصہ حیات تنگ کر کے رکھ دیا گیا،غریب صحافی پر پے درپے پرچے کروا دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو نے مسلم لیگ ن کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

ایک شخص جو اپنا تعارف امجد علی بھٹی کے نام سے کراتے ہوئے بتا رہا ہے کہ وہ ہ کالا شاہ کاکو سے ایکسپریس نیوز اور این این آئی کا رپورٹر ہےاور یہاں کے مقامی ایم پی اے خرم اعجاز چٹھہ نے اس پر پے درپے پرچے کروا کر اس کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ اس کا جرم صرف یہ ہے کہ اس نے مسلم لیگ ن کے خلاف خبر چلائی تھی۔ امجد علی بھٹی بتاتا ہے کہ شتہ ڈیڑھ سال سے اس کا جینا حرام کیا جاچکا ہے، گوجرانوالہ کے تھانوں میں اس پر ایک کے بعد ایک پرچہ درج کیا جارہا ہے ۔ ’ایم پی اے خرم اعجاز چٹھہ کی پارٹی کے خلاف میں نے خبریں چلائی تھیں جس کے جرم کی سزا دی جارہی ہے، روبن نسیم نام کا بندہ انہوںنے ساتھ ملایا ہوا ہے اور وہ جہاں بھی جاتا ہے میرا نام کسی پرچے میں شامل کرادیتا ہے۔امجد علی بھٹی نے بتایا کہ اس کے اوپر 8 پرچے ہوچکے ہیں جن میں سے 2 ڈکیتی اور 6 چوری کے ہیں، پولیس والے ہر روز اسے اٹھا کر لے جاتے ہیں ، تاحال کسی بھی پرچے میں اس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوسکا۔ امجد بھٹی نے روتے ہوئے اپیل کی ’میرے 6 بچے ہیں ، 3 بیٹیاں ہیں اور تین بیٹے ہیں ، اللہ کا واسطہ ہے میری مدد کی جائے۔مجھے ایم پی اے خرم اعجاز چٹھہ کے ظلم سے نجات دلوائی جائے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے جب مختلف میڈیا نمائندوں کی جانب سے خرم اعجاز چٹھہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو رابطہ نہ ہو سکا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…