شہر قائد میں آگ برساتی گرمی نے قیامت ڈھا دی 180افراد ہلاک، ایدھی سینٹر میں اب تک کتنی لاشیں آچکی ہیں فیصل ایدھی نے تشویشناک خبر سنا دی

22  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں گرمی کی لہر اور ہیٹ اسٹروک عروج پر ، گرمی کی شدت سے اب تک100سے زائد شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، گزشتہ چار روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاک ہونے والے 180 افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانوں میں لائی گئیں، فیصل ایدھی ۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں گرمی کی لہر اور ہیٹ سٹروک عروج پر ہے اور

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور شہرِ قائد میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جاری ہیٹ ویو کی لہر جمعرات تک برقرار رہ سکتی ہے اور جمعہ (25 مئی) سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔دوسری جانب شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث 150سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار روزکے دوران 180 لاشیں ہمارے پاس لائی گئی ہیں۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق گزشتہ 3 دن میں مرنے والے افراد کی تعداد عام دنوں کے مقابلے میں بہت زیاد ہے، 3 دن میں 64 لاشیں ایدھی کے سرد خانوں میں رکھوائی گئیں۔ایدھی ترجمان کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے افراد کے لواحقین کی اکثریت نے موت کی وجہ شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک بتایا ہے۔ترجمان کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 10 سال سے 80 سال کے درمیان ہیں اور ان کا تعلق لانڈھی، کورنگی، نیو کراچی اورلیاری سمیت شہر کے دیگر علاقوں سے ہے۔ کراچی میں گرمی کی شدت کی وجہ سے محکمہ صحت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر رکھی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر بھی دی گئی ہیں کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔بصورت دیگر اپنے سر پر گیلا کپڑا رکھ کر گھر سے باہر نکلیں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…