مسلم لیگ ن کی حکومت نے جاتے جاتے ایسا کام کر دیا کہ سب عش عش کر اٹھے، پاکستان کے اہم ترین علاقے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیایہ فاٹا یا جنوبی پنجاب نہیں بلکہ کونسا علاقہ ہے؟

22  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی حکومت نے جاتے جاتے پاکستان کے اہم ترین علاقے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے دو روز قبل ہونے والے اجلاس میں گلگت بلتستان آرڈر 2018کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا جس کو اب نافذ کر دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اب گلگت بلتستان اسمبلی کہلائے گی، گلگت بلتستان کو ایکنک اور ارسا سمیت تمام

وفاقی مالیاتی اداروں میں نمائندگی مل گئی۔گلگت بلتستان میں آئینِ پاکستان کے تحت سٹیزن ایکٹ 1951 لاگو کردیا گیا، 5 سال کے لیے ٹیکس فری زون قرار دے دیا گیا، گلگت بلتستان چیف کورٹ کا نام تبدیل کرکے گلگت بلتستان ہائیکورٹ رکھ دیا گیا۔گلگت بلتستان کےصوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اورمشیر اطلاعات شمس میر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جی بی کے عوام کو ملک کے دیگر شہریوں کے برابر بنیادی حقوق حاصل ہوں گے۔پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اورمشیر اطلاعات شمس میر کی جانب سے بتایا گیا کہ گلگت بلتستان آرڈر2018 کے نفاذ کے بعد جی بی قانون ساز اسمبلی اب گلگت بلتستان اسمبلی کہلائے گی۔جی بی اسمبلی کو صوبائی اسمبلیوں کی طرح قانون سازی سمیت تمام اختیارات حاصل ہوگئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کو 5 سال کے لیے ٹیکس فری زون قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں آئینِ پاکستان کے تحت سٹیزن ایکٹ 1951 لاگو کردیا گیا ہے۔ جی بی کے شہریوں کو ملک کی کسی بھی اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہوگا جبکہ جی بی کونسل کی قانون سازی کے اختیارات گلگت بلتستان اسمبلی کو منتقل ہوگئے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے جی بی کونسل کے مکمل خاتمے کا فیصلہ واپس لےلیا ہے اور جی بی کونسل مشاورتی کونسل کی حیثیت سے

برقرار رہے گی۔وزیر اعظم پاکستان کو جی بی پر وہی اختیارات ہوں گےجو دیگر صوبوں سے متعلق حاصل ہیں۔ نئے آرڈر کے تحت جی بی چیف کورٹ کا نام تبدیل کرکے گلگت بلتستان ہائیکورٹ رکھ دیا گیا ہے۔گلگت بلتستان ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 5 سے بڑھا کر 7 کر دی گئی ہے اور جی بی سپریم اپیلیٹ کورٹ کا چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا ریٹائرڈ جج ہوگا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…