منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کی مقبولیت میں کمی، ایس ڈی پی آئی کے سروے نے ن لیگ کے دعوئوں کا پول کھول دیا، عوام نے وفاقی حکومت کی 5سالہ کارکردگی کو انتہائی ناقص قرار دے دیا

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق غیرسرکاری ادارے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی کارکردگی کے حوالے سے سروے رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق 11.9 فیصد عوام کی رائے ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں وفاقی حکومت کی کارکردگی زبردست رہی جبکہ 16.8 فیصد لوگوں نے

کارکردگی کو اوسط درجے سے کم اور 18.4 فیصد نے اوسط درجے سے بہتر قرار دے دی۔42 فیصدلوگوں کے مطابق وفاقی حکومت کی کارکردگی اوسط درجےکی رہی۔ سروے کے 10.4 فیصد لوگوں نے گزشتہ 5 برسوں میں وفاقی حکومت کی کارکردگی کو انتہائی ناقص قرار دے دیا۔سروے میں شامل افراد سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کارکردگی کیسی رہی، جس کے جواب میں 21.7 فیصد لوگوں نے نواز شریف کی کارکردگی کو انتہائی ناقص، 13.2 فیصد نے زبردست، 20.2 فیصد نے اوسط سے کم، 17 فیصد نے اوسط سے اوپر اور 27.3 فیصد افراد نے نواز شریف کی کارکردگی کو اوسط درجے کی قرار دے دی۔صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو 12.2 فیصد عوام نے ناقص قرار دیا جبکہ 11.1 فیصد لوگوں نے صوبوں کی کارکردگی کو زبردست، 9.4 فیصد لوگوں نے اوسط سے نیچے، 17.2 فیصد لوگوں نے اوسط سے اوپر اور 38.9 فیصد لوگوں نے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو اوسط درجے کی قرار دیا۔سروے میں شامل افراد سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کارکردگی کیسی رہی، جس کے جواب میں 21.7 فیصد لوگوں نے نواز شریف کی کارکردگی کو انتہائی ناقص، 13.2 فیصد نے زبردست، 20.2 فیصد نے اوسط سے کم، 17 فیصد نے اوسط سے اوپر اور 27.3 فیصد افراد نے نواز شریف کی کارکردگی کو اوسط درجے کی قرار دے دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…