ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منظور وٹو اور مخدوم احمد محمود پی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے،شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کردیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئرمین شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما منظور وٹو اور مخدوم احمد محمود پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت چیئرمینپی پی پی بلاول بھٹو زرداری پھر کسی حد تک قبول ہیں لیکن آصف زرداری قابل قبول نہیں ہیں۔پیپلز پارٹی اب سکڑ کر اندرون سندھ کی پارٹی بن گئی،

نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عہدے کے لیے ایسی شخصیت ہو جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو، سیاسی بصیرت ہو تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نگراں وزیراعظم کا فیصلہ خود کرنا چاہیے، نگراں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے اختیارات کی حد محدود کردی گئی ہے۔ ذکا اشرف بہت اچھے آدمی ہیں لیکن وہ پیپلزپارٹی سے اتنے منسلک ہیں کہ اعتراض آجائے گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنی کارکردگی پر اطمینان ہے، یو این ڈی پی کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، رپورٹ 2005 سے 2015 تک کی ہے جس میں ایم ایم اے اور اے این پی حکومت میں رہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی دس، دس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، ن لیگ کی حکومت لائن لاسز دور کرنے میں ناکام رہی۔پروگرام کے دوران مسلم لیگ نواز کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کچھ لوگ اپنے پوسٹرز میں زرداری کی تصویر نہیں لگاتے ،امید ہے کہ آئین کے مطابق نگراں وزیراعظم کا فیصلہ مقررہ وقت میں مشاورت کے ساتھ ہوجائے گا،۔  شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما منظور وٹو اور مخدوم احمد محمود پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت چیئرمینپی پی پی بلاول بھٹو زرداری پھر کسی حد تک قبول ہیں لیکن آصف زرداری قابل قبول نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…