اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے مختلف جماعتوں کے 3 ایم پی ایز نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سرگودھاسے مسلم لیگ (ن)کی ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز، شجاع آبادسے سابق ایم پی اے رانا سہیل اور چارسدہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے خالد خان نے پی ٹی آئی
چیرمین عمران خان سے علیحدہ علیحدہ بنی گالہ میں ملاقاتیں کیں جسمیں تمام معاملات طے پانے کے بعد آراکین نے عمران خان کی قیادت پر اظہار کے اعتمادکے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ عمران خان نے بھی شامل ہونے والے آراکین کا پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیااس موقع پر عامر کیانی ،جہانگیر ترین اور نعیم الحق سمیت دیگر رہنما موجود تھے