منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بگرام ائیر بیس سے کیسے امریکی طیارہ چکلالہ ائیر بیس پر آکر کھڑا رہا قتل کرنیوالے سفارتکار کو ویانا کنونشن کے مطابق چھوڑ انہیں جا سکتا، کرنل جوزف کو امریکہ بھجوانے کا معاملہ حکومت کے گلے پڑ گیا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی راہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت بتائے کہ کرنل جوزف کو کیوں جانے دیا گیا ؟،جب بھی کوئی غیر ملک جرم کرتا ہے تو ہم اس کو جانے دیتے ہیں،قتل کے معاملے میں کسی سفارتکار کو بھی استشنی نہیں ہوتاسفارتی استشنی کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کی جانیں لے لو،حکومت ایوان میں جواب دے اس نے یہ غلامی کیوں قبول کی۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی راہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا حکومت بتائے کہ کرنل جوزف کو کیوں جانے دیا گیا ؟؟بتایا جائے باگرام ایئربیس سے کیسے امریکہ طیارہ چکلالہ ایئربیس آکر کھڑا رہا ایک دن ڈرامہ کیا گیا طیارہ واپس بھجوا دیا گیا ایک روز بعد خاموشی سے کرنل جوزف کو اس کے ملک بھیج دیا گیا جب بھی کوئی غیر ملک جرم کرتا ہے تو ہم اس کو جانے دیتے ہیں۔ قتل کے معاملے میں کسی سفارتکار کو بھی استشنی نہیں ہوتاسفارتی استشنی کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کی جانیں لے لو۔ امریکہ سعودی سفارتکار سے استشنی واپس کروا کر قتل کرنے والے سعودی کو سات سال سزا دے چکا ہے کرنل جوزف کا غلط استشنی دیا گیا ویانا کنونشن سے ثابت کرسکتی ہوں حکومت ایوان میں جواب دے اس نے یہ غلامی کیوں قبول کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…